ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: ایک بار پھر حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ شروع، جھڑپوں کی اطلاعات

ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا ایک بار پھر سلسلہ شروع ہوگیا ہے.

عالمی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 8 جامعات میں طلبہ نے پیر کو دوسرے دن بھی حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

کچھ مقامات پر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی ہے۔

یاد رہےکہ ایران میں جنوری میں بھی ملک گیر احتجاج کیا گیا ، اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔

امریکی صدر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے بعد حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو نتائج بہت بُرے ہوں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں