ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانا ثناءکا فائر وال منصوبے پرمزیداربوں روپے لگانے کا اعلان

لاہور:ناکام فائر وال منصوبے کے حوالے سے رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ 40 ارب لگیں یا 400 ارب ، اس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔

 سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والے ناکام فائر وال منصوبے سے ملکی معیشت کو 847 ارب روپے کا نقصان ہونے کے باوجود رانا ثناءاللہ نے فائر وال منصوبے پر مزید اربوں روپے لگانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فائر وال فیل ہوئی تو دوبارہ بنے گی، دوسری بار فیل ہوئی تو تیسری بار بنے گی۔

فائر وال گری ہے تو دوبارہ بنائیں، نقص دور کریں۔ اس پر 40 ارب لگیں یا 400 ارب لگیں، اس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے حکومتی منصوبے نے پہلے سے تباہ حال معیشت کا مزید بھرکس نکال دیا،ناکام فائر وال منصوبے کے باعث قومی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی 3سالوں میں 3 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا۔

حکومت کا سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ ناکام ہونے پر فائروال مستقل طور پر بند کردی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں