ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایپسٹین کے ساتھ ملاقات بڑی غلطی تھی،بل گیٹس کی معذرت

نیویارک: مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فائونڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے جنسی اسکینڈل میں ملوث جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ان کی بہت بڑی غلطی تھی۔

رائٹرز کے مطابق گیٹس فائونڈیشن کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ بل گیٹس نے فائونڈیشن کے ملازمین کے ساتھ ٹاو ¿ن ہال میٹنگ میں اپنی سرگرمیوں کی وضاحت کی۔

یہ بیان وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے ردعمل میں سامنے آیا، جس میں کہا گیا کہ گیٹس نے ملازمین سے ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر معذرت کی۔

امریکی محکمہ انصاف (ڈی او جے ) کی جاری کردہ دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین کی جیل کی سزا کے بعد بھی ان سے کئی بار ملاقاتیں کیں تاکہ مائیکروسافٹ کے بانی کی فلاحی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بات کی جا سکے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بل گیٹس نے ملازمین سے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا بہت بڑی غلطی تھی اور گیٹس فائونڈیشن کے عہدیداروں کو بھی ان ملاقاتوں میں شامل کرنا غلط فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جو میری اس غلطی کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹائون ہال میں اس حوالے سے بل گیٹس نے کھل کر بات کی، کئی سوالات کے تفصیلی جوابات دیے اور اپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں