صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر روایت کے مطابق منعقد کیا جاتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مشترکہ اجلاس 2 مارچ 2026 کو دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ صدر مملکت بطور صدرِ پاکستان یہ نویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر کے خطاب میں قومی ترجیحات، جمہوری استحکام، آئینی بالادستی، پائیدار معاشی ترقی، خطے اور عالمی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور بیرونی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے متعلق امور پر روشنی ڈالی جائے گی۔
