English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالتی حکم ملا تو عمران خان کو اسپتال منتقل کردیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

القمر

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالتوں کی جانب سے حکم جاری ہوا تو عمران خان کو ضرور اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق تھا، طبی ماہرین نے معائنہ کیا، عدالت نے اجازت دی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد وہ بیرون ملک گئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے معاملے میں بھی قانون کے مطابق ہی پیشرفت ہوگی اور عدالتی حکم کی صورت میں انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی کی خبر کے بعد افواہیں پھیلائی گئیں، حالانکہ ان کی بہن سے ملاقات بھی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پانچ ڈاکٹروں پر مشتمل پینل دو مرتبہ طبی معائنہ کر چکا ہے اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔ ان کے بقول اگر متعلقہ فریق مطمئن نہیں تو عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ بعض حلقے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اگر کوئی ڈاکٹر ملاقات کے بعد غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرے تو اس کی ذمہ داری کا تعین بھی ضروری ہوگا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے