English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رحیم یار خان: ایک کروڑ سر کی قیمت والے خطرناک ڈاکو نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیے

القمر

راجن پور میں جاری کارروائی کے دوران رحیم یار خان کے دو مطلوب ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے بھی پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

تنویر انڈھڑ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ ظفری جھبیل کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

ضلع پولیس افسر رحیم یار خان عرفان سموں نے تھانہ نواز آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں اب کوئی منظم جرائم پیشہ گروہ باقی نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان میں مجموعی طور پر ہتھیار ڈالنے والوں کی تعداد دو سو انتیس تک پہنچ چکی ہے۔ کارروائی کے دوران اب تک انہتر ڈاکو مارے جا چکے ہیں جبکہ ستانوے کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے درمیان جھڑپوں میں باون پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے