English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیوبا: امریکا سے آنے والی کشتی پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 4 ہلاک

القمر

کیوبا کی سمندری حدود میں امریکی پر رجسٹر کشتی پر کیوبا کی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب کشتی ملک کی حدود میں داخل ہوئی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نظر آئی، زخمی اور ہلاک شدگان کو فوری طور پر کشتی سے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کیوبا حکومت کا دعویٰ ہے کہ کشتی میں سوار افراد فوجی طرز کے لباس میں ملبوس تھے اور ان کے پاس ہتھیار اور دیگر مشکوک ساز و سامان موجود تھا، ان کا مقصد مبینہ طور پر کیوبا میں داخل ہو کر تخریبی کارروائیاں انجام دینا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس کے علاوہ ایک مشتبہ شخص کو بھی کیوبا کے اندر حراست میں لیا گیا ہے، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق اسی واقعے سے ہو سکتا ہے۔

امریکی حکام نے واقعے پر وضاحت دی ہے کہ اس کارروائی میں امریکی حکومت یا کسی امریکی اہلکار کا کوئی کردار نہیں تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ کیوبا نے واشنگٹن کو واقعے سے آگاہ کیا ہے اور امریکی سفارتخانہ ہوانا آزادانہ طور پر تحقیقات کرے گا تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

واقعے نے کیوبا اور امریکہ کے تعلقات پر نیا دباؤ پیدا کر دیا ہے اور بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں خطے میں سمندری حدود اور سیکیورٹی کے مسائل کو مزید پیچیدہ کر سکتی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان موجود تناؤ کے دوران ایسے واقعات عالمی سطح پر سفارتی حساسیت کا باعث بنتے ہیں اور متعلقہ اداروں کے لیے صورتحال کی شفافیت ضروری ہے تاکہ کشیدگی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے