English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمدردی کا دوہرا معیار؛ فرانس میں کیوبن سفارتخانے نےننھے بندر اور اور غزہ کی بچی کی ویڈیو شیئرکردی

القمر

فرانس میں کیوبا کے سفارت خانے نے جاپان کے ایک چڑیا گھر میں موجود ننھے بندر ’’پنچ‘‘ کی ویڈیو پر دنیا بھر میں جذباتی ردعمل ظاہر کیے جانے اور غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں کے دکھ کو نظر انداز کرنے پر عالمی برادری کے دوہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک طرف ننھا بندر دکھایا گیا ہے جو ماں سے محروم ہونے کے بعد ایک کھلونے کو سینے سے لگائے ہوئے ہے۔ اس منظر نے دنیا بھر کے ناظرین کو جذباتی کر دیا اور بندر کے بچے سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں غزہ کی ایک کم سن بچی کو دکھایا گیا ہے جو اسرائیلی بمباری میں گھر تباہ ہونے اور اپنے عزیزوں کو کھونے کے بعد ملبے کے ڈھیر پر کھڑی اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے ہوئے ہے۔

کیوبا کے سفارت خانے نے اپنی تحریر میں کہا کہ دنیا ایک بندر کے کھلونے سے لپٹنے پر تو آبدیدہ ہو جاتی ہے، مگر غزہ میں ان ہزاروں بچوں کے دکھ کو نظر انداز کر دیتی ہے جو اسرائیلی حملوں میں اپنے اہل خانہ سے محروم ہو چکے ہیں۔

سفارت خانے نے اس طرزِ عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمدردی کا یہ چنیدہ رویہ قابلِ افسوس ہے۔

یہ بیان سماجی ذرائع ابلاغ پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے