English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان فوجیوں نے متعدد چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے

القمر

اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان کی مضبوط اور فیصلہ کن کارروائی کے ردِعمل میں افغان طالبان کی جانب سے متعدد مواقع پر اپنی پوسٹوں پر سفید جھنڈا بلند کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی حالیہ سرحدی دراندازی کے بعد بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں طالبان کے کئی اہم ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں، آپریشن کے دوران پاکستانی افواج نے آرٹلری اور کوادکاپٹرز کے ذریعے دشمن کی قوت کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس سے طالبان کے ٹھکانوں کو مکمل نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے فوری بعد افغان طالبان نے متعدد مقامات پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی، جس سے پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی اور پیشگی منصوبہ بندی کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب آپریشن ضرب للحق کے دوران پاک فوج نے نہ صرف دشمن کو پسپا کیا بلکہ سرحدی علاقوں پر قومی پرچم بھی لہرا کر سرحدی کنٹرول کا واضح پیغام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے