وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حملہ کر کے سنگین غلطی کی ہے اور انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
انہوں نے افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔
وزیر داخلہ نے افغان جارحیت کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
