پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن کا شاندار منظر دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بج کر 44 منٹ پر چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور شام 7 بج کر 23 منٹ پر یہ ختم ہو جائے گا۔ گرہن اپنے عروج پر دن 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچے گا، جب چاند مکمل طور پر زمین کی چھایا میں ڈوب جائے گا۔
چاند گرہن کا یہ نظارہ ایشیا، آسٹریلیا، شمالی اور جنوبی امریکا سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں بھی ممکن ہوگا، جسے ماہرین فلکیات نے شاندار فلکیاتی منظر قرار دیا ہے۔
