ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کے دورہ اسرائیل پر بھارتی اپوزیشن جماعت کوشدید تحفظات

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل پربھارت کی اپوزیشن جماعت نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

نریندر مودی کے دورہ اسرائیل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کا کہنا ہے کہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔مودی کا دورہ اصولوں پر مبنی عالمی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر کیخلاف ہے، بلااشتعال جارحیت کی خاموش حمایت کا تاثر بھارتی مؤقف کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ لڑائی شروع ہوچکی اور وسیع تر جنگ کا واضح خطرہ موجود ہے، وزیراعظم مودی کا دورہ فوجی کشیدگی کی سیاسی تائید کا تاثر دیتا ہے۔بھارت کے روابط صرف اسرائیل نہیں، فلسطین اور پورے خطے کے ساتھ ہیں، اس دورے کے بھارت کیلئے سنگین سٹریٹجک نتائج نکل سکتے ہیں۔

اپوزیشن جماعت کے مطابق مودی کی جانب سے جارحیت کی تائید کشمیر پر مؤقف کو کمزور کرے گی، وزیراعظم مودی کا یہ دورہ خاص طور پر نامناسب وقت پر کیا گیا۔

اپوزیشن جماعت کا کہنا تھا کہ کانگریس اسرائیل کے ساتھ فلسطین اور ایران سے بھی تعلقات کی خواہاں ہے، موجودہ حکومت اصولوں پر مبنی عالمی نظام سے وابستگی کو قربان کررہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں