برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد امریکی اور اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
69 سالہ محمود احمدی نژاد 2005ء سے 2013ء تک ایران کے صدر رہے اور وہ ملک کے چھٹے صدر تھے۔ ان کی صدارت کے دوران ایران کی خارجہ پالیسی اور جوہری پروگرام عالمی سطح پر خاصی توجہ کا مرکز رہے۔
دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ گلف آف عمان میں موجود ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جو سمندر کی گہرائی میں ڈوب رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تہران سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 200 سے زائد شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
