English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک ہی دن میں ایران پر 1,200 سے زائد بم گرائے، اسرائیل

القمر

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہی دن میں ایران پر 1,200 سے زائد بم گرائے اور مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حملوں کا ہدف عسکری تنصیبات تھیں، جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں ایک گرلز پرائمری اسکول بھی حملے کی زد میں آیا،واقعے میں کم از کم 148 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ اسکول پر حملے میں درجنوں معصوم بچے مارے گ، یہ کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی اور ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے الزام پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے اور مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو یہ تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے