English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت کا پارلیمنٹ میں خطاب، ایران پر حملے کی مذمت اور قومی خودمختاری پر زور

القمر

اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کسی بھی صورت میں خطرے میں نہیں آنے دی جائے گی اور کسی کو بھی ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ایران پر حملے کی بھرپور مذمت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بطور دو بار منتخب صدر یہ  میرا پارلیمنٹ سے نواں خطاب ہے اور ہر خطاب جمہوری نظام کے تسلسل اور ذمہ داری کی یاد دہانی ہے قوم کا امتحان صرف بحران میں نہیں بلکہ اہم موڑ پر بھی ہوتا ہے اور نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر ہمیں ملکی خودمختاری، آئین کی حکمرانی، معاشی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی کے لیے اپنا عزم برقرار رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ان بنیادوں پر کھڑا ہے جو قومی جدوجہد کے معماروں نے رکھی تھیں۔ قائد اعظم نے ایسی جمہوری ریاست کا تصور پیش کیا جو آئین اور قانون کی حکمرانی پر قائم ہو، ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین دیا، اور بے نظیر بھٹو نے قربانی اور قیادت سے جمہوری عمل کو مضبوط کیا، پچھلے دور میں انہوں نے اصل آئین بحال کیا اور اختیارات پارلیمنٹ کے حوالے کیے۔

آصف زرداری نے افغان طالبان کے حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج نے فیصلہ کن جواب دیا اور کسی بھی دراندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، اپنے دفاع کا حق جانتا ہے اور آرٹیکل 51 کے تحت اپنی حفاظت کرے گا، افغانستان دہشت گرد گروہوں کو پناہ دے رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کی افواج اور اداروں کی قربانیاں محض اعداد و شمار میں نہیں سمیٹی جا سکتیں اور قوم کو ان کے کارناموں پر فخر ہے جبکہ دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کے امن اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے