English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا

القمر

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں قائم سفارتخانہ تمام معمول اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق پشاور میں امریکی قونصل خانہ نے 2 مارچ سے عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ جبکہ کراچی اور لاہور میں ٹریفک کی رکاوٹوں کے باعث 3 مارچ کو ویزا اور قونصلر ملاقاتوں کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ 3 مارچ سے معمول کی قونصلر خدمات دوبارہ شروع کرے گا۔

امریکی حکام نے اپنے اہلکاروں کی ملک بھر میں نقل و حرکت محدود رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی خبروں پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے