English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا

القمر

فرانس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ یورپی اتحادیوں کے لیے امریکی سکیورٹی ضمانتوں کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہے، اسی تناظر میں فرانس اپنے جوہری دفاع کو مزید مضبوط کرے گا۔

دوسری جانب ولادیمیر پیوتن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سفارتی ذرائع کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے قبل کریملن نے ایرانی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے عرب ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر جرمنی نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ حکومت اس تنازع میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ علاوہ ازیں نیٹو نے بھی ایران سے متعلق جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے