ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیواؤں اور یتیم بچوں کی معاونت کے لیے رحمت کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے رحمت کارڈ منصوبے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ رحمت کارڈ کے تحت بیواؤں کو ایک لاکھ روپے جبکہ یتیم بچوں کو پچیس پچیس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں یہ منصوبہ پچاس ہزار سے زائد بے سہارا خاندانوں کے لیے معاشی سہارا ثابت ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ منصوبے کا باقاعدہ آغاز عید کے فوراً بعد کریں گی۔ اس منصوبے کے لیے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور زکوٰۃ دفاتر کے ذریعے درخواست دی جا سکے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں