ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آذربائیجانی ہم منصب کو یقین دلایا ہے کہ ایران ڈرون حملے میں ملوث نہیں.
غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب کو فون پر یقین دلایا کہ تہران آذربائیجان کے نخ چی وان کے ایکسٹرا کالچر علاقے پر ہونے والے ڈرون حملے میں ملوث نہیں تھا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ضروری تحقیقات اور جائزہ لے رہی ہیں اور ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے پروجیکٹائل کا آذربائیجان کی جانب روانہ ہونا درست نہیں۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایسے حملوں میں اسرائیل کا کردار ہوتا ہے تاکہ عوامی رائے کو متاثر کیا جا سکے اور ایران کے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو نقصان پہنچایا جائے۔
