English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی ترکیہ اور آذربائیجان پر حملوں کی شدید مذمت

القمر

پاکستان نے آذربائیجان اور ترکیہ پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے ترکی پر حالیہ حملے پر اپنی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی طرف سے ہم اپنے بہادر ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حملے قابل مذمت ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے اور علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے خود مختاری کے احترام اور بات چیت و سفارت کاری کے راستے اپنانا ضروری ہے۔

اسی طرح، وزیراعظم نے آذربائیجان پر ہونے والے حالیہ حملوں پر بھی اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، اور کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے