English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا کی ایران-اسرائیل-امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش

القمر

جکارتہ:انڈونیشیا نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو نے اس اقدام کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حمایت بھی حاصل کی ہے،انڈونیشی صدر مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ مسلم اکثریتی ممالک اس معاملے پر متفق ہیں، ایران بحران کے حوالے سے انڈونیشیا کی حکومتی پالیسی کو اندرونِ ملک تنقید کا سامنا ہے۔

صدر پرابوو سوبیانتو پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت میں تاخیر کی۔ ملک کی ایک بڑی مذہبی تنظیم نے حکومت سے پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

انڈونیشی صدر نے اس دباؤ کے بعد خبردار کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ امن بورڈ سے فلسطینی مفادات کو فائدہ نہیں پہنچتا تو انڈونیشیا اس بورڈ سے الگ ہو جائے گا۔ یہ بیان انہوں نے 160 سے زائد علما سے ملاقات کے دوران دیا۔

انڈونیشین علما کونسل کے نائب سربراہ کے مطابق صدر نے کہا کہ انڈونیشیا امن بورڈ میں فلسطینی ریاست کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے شامل ہوا ہے اور اگر بورڈ اس مقصد سے ہٹتا ہے تو وہ انڈونیشیا کو اس سے الگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے