English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران جنگ کو روکا نہ گیا تو پیٹرلیم مصنوعات کی برآمدات بند کردیں گے: قطر کا انتباہ

القمر

قطر نے خبردار کی ہے کہ ایران جنگ جاری رہی تو خلیجی ریاستیں چند ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات بند کردیں گی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فنانشنل ٹائمز سے انٹرویو میں قطری وزیر توانائی سعد الکعبی نے متنبہ کیا کہ خلیجی ملکوں نے پیداوار بند کردی تو تیل کی بھی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

سعد الکعبی نے کہا کہ اگر ایران جنگ فوری ختم ہوجاتی ہے تب بھی قطر کو اپنے سب سے بڑے مائع گیس پلانٹ کو معمول کی ترسیل پر لانے میں کئی ماہ لگیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ دنیا کی معیشتوں کو تباہ کرسکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے