English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں پھنسے 91 پاکستانیوں کو وطن روانہ کردیاگیا

القمر

ریاض: سعودی عرب میں پھنسے 91 پاکستانی وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق سعودی عرب میں موجودہ حالات کے پیش نظر پھنسے پاکستانیوں کے لیے مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں سعودی حکام سے مل کر فلائٹس کی ری شیڈول سمیت مسافروں کو ہوٹلوں میں رہائش اور کھانا فراہم کرنا شامل ہے تاکہ پاکستانی مسافر پردیس میں بہتر انداز سے وقت گزار سکیں۔

سفارت خانے کے مطابق آج 91 پاکستانی مسافروں کو دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وطن واپس روانہ کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے