English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان میں اسرائیلی حملے: انسانی حقوق تنظیم نے وائٹ فاسفورس استعمال کی تصدیق کردی

القمر

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر حملوں میں وائٹ فاسفورس استعمال کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے 7 تصاویر کی تصدیق کی ہے جن میں جنوبی لبنان کے علاقے یوہمر پر وائٹ فاسفورس کے گولے فائر ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے حملوں کے دوران جنوبی لبنان کے گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ وائٹ فاسفورس کے استعمال سے شدید جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے اور اس کے اثرات مہلک یا انتہائی سنگین زخموں کا باعث بن سکتے ہیں جو متاثرہ افراد کے لیے عمر بھر کی تکلیف بن جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وائٹ فاسفورس ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ رابطے میں آتے ہی بھڑک اٹھتا ہے اور گھروں، زرعی زمینوں اور دیگر شہری املاک کو آگ لگا سکتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس طرح کے ہتھیاروں کے شہری علاقوں میں استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے