مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 85 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایران جنگ کے 11ویں روز بھی فضائی آپریشن متاثر رہا اور مزید 56 پروازوں کے منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی جانے والی 26 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ مزید 10 پروازیں بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح لاہور سے مشرق وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 10 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔ اسلام آباد سے بھی 20 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور 11 پروازوں کے روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 تک پہنچ چکی ہے۔
