سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ حکومت نے جمعتہ الوداع کے حوالے سے صوبے بھر میں چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور تمام تنظیمیں اپنے روایتی راستوں پر ہی ریلیاں نکالیں۔
یاد رہے کہ آج یومِ علی کے موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے۔ کراچی میں صدر کے علاقے کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔
