ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد

لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پولیس کی جانب سے دی گئی درخواست منظور کرتے ہوئے مارچ پر پابندی کی منظوری دی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے اتوار کو ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں مشکلات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مارچ پر پابندی کی درخواست کی تھی۔

وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ممکنہ بدامنی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق سالانہ القدس مارچ کو اکثر ایران کی حمایت سے جوڑا جاتا ہے، تاہم اس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ریلی فلسطین کے حق میں نکالی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سخت شرائط کے ساتھ مظاہرین کو کسی ایک مقام پر کھڑے ہو کر احتجاج کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے کمشنر فیصل بوڈی نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج اظہار رائے کی آزادی کے لیے ایک افسوسناک دن ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں