ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے۔

 اس حوالے سے رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے یکطرفہ فیصلے کے بعد اب حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ہے۔

 روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان سے ہوتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان تو مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور گورنری کا آئینی عہدہ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے محروم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا، وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

 پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد وفاقی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماءنہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں