English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی فوجی اڈے سے امریکی بمبار طیاروں پر بنکربسٹربم لوڈ ہوگئے، غیرملکی نجی چینل کی رپورٹ

القمر

مغربی انگلینڈ میں برطانوی فوجی اڈے پر امریکی بمبار طیاروں پر بنکر بسٹر بموں کے لوڈ ہونے کی ویڈیو رپورٹ ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا تفصیلات کے مطابق الجزیرہ میڈیا چینل کا کہنا ہے کہ اس کے عملے نے برطانیہ کے فوجی اڈے پر امریکی طیاروں پر بم لوڈ ہوتے ہوئے ویڈیو بنائی، الجزیرہ کے رپورٹر رچرڈ کا کہنا ہے ممکن ہے یہ بم ایران کے خلاف استعمال کرنے کے لیے لوڈ کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے امریکی بی ون اور بی ٹو بمبار طیارے برطانیہ پہنچے تھے، اوپن سورس انٹیل کے مطابق امریکی اسٹریٹجک بمبار طیاروں پر بنکر بسٹر بم لادے جا رہے ہیں جو برطانیہ کے فضائی اڈے پر موجود ہیں۔ یہ امریکی بمبار طیارے گزشتہ ہفتے مغربی انگلینڈ میں واقع رائل ایئر فورس کے اڈے فیرفورڈ پر پہنچے تھے۔

ان طیاروں کی آمد اس وقت ہوئی جب برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ میں قائم فوجی اڈوں سے ایران کے میزائل مقامات کے خلاف امریکا کی دفاعی کارروائی کی منظوری دی۔ یہ بمبار طیارے ایران کے اہداف کو تباہ کرنے کے لیے کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے