English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کا ہائپرسونک میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملہ

القمر

ایران نے جدید ترین ہائپرسونک اور بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملہ کر دیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دارالحکومت تل ابیب میں صہیونی فوج کے عسکری مراکز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایران نے ڈرون حملوں کی تازہ لہر میں اسرائیل کے پاماخیم اور اووداایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

ڈرونز نے اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے شن بیت کے ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔

ایرانی حملوں میں ایئربیسز کے رن وے، ہینگرز اور کنٹرول ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی جانب سے کارروائی یومِ قدس کی مناسبت سے میجرجنرل محمد پاکپور کی یاد میں کی گئی۔

مقبوضہ گولان، حیفہ اور شمالی اسرائیل پر بھی میزائل داغے گئے۔

اس سے پہلے ایران اور حزب اللہ کے مشترکہ حملے میں وسطی اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے راکٹ حملوں میں شیرون میں بڑے پیمانے عمارتوں کونقصان پہنچا۔

ایران اور حزب اللہ کی جانب سے ایک سو پچاس راکٹ داغےگئے، لبنانی تنظیم حزب اللہ نے حیفا میں واقع عتلیت بیس میں اسپیشل میرین یونٹ کے ہیڈ کوارٹرز کو میزائلوں سے ملیامیٹ کرنے کادعوی بھی کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے