آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ پر کارروائی کرتے ہوئے آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 12 اور 13 مارچ کی شب مؤثر حملوں کے ذریعے انجام دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران نشانہ بنائی جانے والی آئل اسٹوریج سائٹس کو دہشت گرد عناصر مختلف سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ان تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی کی ویڈیوز میں حملوں سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں جن سے کارروائی کے اثرات اور نتائج کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں ان تنصیبات کو اپنے نیٹ ورک اور کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں جس کے باعث انہیں ہدف بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تحت مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
