محرب پور: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمارایکسپریس مال بردار گاڑی سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،جبکہ متعدد زخمی ہوئے
محراب پورمیں کراچی سے پنجاب جانے والے شالیمار ایکسپریس لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر پہلے سے موجود مال بردار گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن اور بوگی سمیت مال بردار گاڑی کی تین بوگیاں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 8 مرد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ گارڈ کو بھی کافی مشکل کے بعد بوگی سے باہر نکال لیا گیا۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور زخمیوں کی طبی امداد فراہم کی ۔ شالیمار ایکسپریس کو بعد ازاں اپنی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا جبکہ ریلوے ٹریک پر مرمتی کام جاری ہے۔
