ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران پر اسرائیلی بمباری کے خلاف تل ابیب میں احتجاج

تل ابیب: اسرائیل کے اندر سے ایران پر جنگ کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔تل ابیب میں ایران جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تل ابیب میں ہونے والےمظاہرے میں شرکاء نے ایران پر بمباری بند کرو، جمہوریت لاشوں پر نہیں بن سکتی کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے اسرائیلی پائلٹس سے ایران پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں صیہونی حکومت نے ایسے کئی احتجاج منتشر کئے ہیں، مظاہروں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اندر جنگ پر رائے تقسیم ہونے لگی، سروے کے مطابق زیادہ تر یہودی اسرائیلی جنگ کے حامی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں