English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کردیا ہے: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

القمر

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک بار پھر تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جہاں اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو حالیہ حملوں میں ہلاک کر دیا گیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی سکیورٹی سربراہ کو گزشتہ شب اسرائیلی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا، تاہم انہوں نے فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا ہے، لیکن ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وہ ہلاک ہوئے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا، اور ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں شفاف معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو شہید کر دیا گیا ہے، رضا سلیمانی کو گزشتہ رات ہونے والے ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان اس طرح کے دعوے اور ان کی تردید معمول بن چکی ہیں اور یہ خطے میں کشیدگی کو مزید پیچیدہ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر سیاسی عدم استحکام کے خدشات کو بھی بڑھاتے ہیں۔ اس پیش رفت کے پس منظر میں، اطلاعات کی تصدیق اور متوازن رپورٹنگ کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے