English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکیورٹی خدشات، برطانوی ائیرلائن کی دبئی سمیت کئی ممالک کیلئے پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ

القمر

برطانیہ کی ایک فضائی کمپنی نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ کر دی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نہ صرف دبئی بلکہ عمان، بحرین اور اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے بھی پروازیں 31 مئی تک معطل کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ دوحہ (قطر) کے لیے پروازیں اپریل کے آخر تک جبکہ ابوظبی کے لیے پروازوں کی بندش مزید طویل عرصے تک برقرار رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال، فضائی حدود میں عدم استحکام اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ مسافروں سے براہِ راست رابطہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی کے ہوائی اڈے کے قریب بغیر پائلٹ طیارے سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل ہو گئی تھیں، تاہم اب دبئی آنے اور جانے والی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے