ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور: زنگلی پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی چوکی زنگلی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے چوکی پر ہینڈ گرنیڈ پھینکے، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ علاقے میں سرچ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں