ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات میں پارٹی اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیے بغیر یہ اقدام کیا گیا، اور کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو دیا جائے۔
امین الحق نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناقص انتظامات کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔
فاروق ستار نے زور دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کامران ٹیسوری کو ان کے منصب پر دوبارہ بحال کریں تاکہ صوبے میں شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں بہتری آئے۔
