English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خلیجی ممالک میں شہری علاقوں کے قریب حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

القمر

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب ہونے والے حملوں کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

عباس عراقچی نے بتایا کہ امریکی افواج نے اپنے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں کے قریب منتقل ہونا شروع کر دیا، جس کی وجہ سے وہ مقامات بھی نشانے پر آئے جو آبادی کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں، انہیں نشانہ بنایا گیا، اور ممکن ہے کہ ان میں سے کچھ مقامات شہری علاقوں کے قریب بھی ہوں، جس سے خطے کے ممالک اور عوام کو نقصان اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ 28 فروری کو جنگ شروع کرنے کا الزام مکمل طور پر امریکا پر عائد ہوتا ہے، اور اسی وجہ سے خلیجی ممالک میں شہری علاقوں کے قریب ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بھی امریکا پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے