English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز اور دیگر ادائیگیاں روک دیں، صرف تنخواہیں جاری

القمر

پاکستان کی حکومت نے مراعات پر پابندی کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے الاؤنسز اور دیگر تمام ادائیگیاں روک دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی خصوصی ہدایت پر اے جی پی آر نے سرکاری ملازمین کو الاؤنسز سمیت ہر قسم کی ادائیگیاں تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں، اور فی الحال صرف تنخواہوں کی ادائیگی جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ سخت اقدام عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ حکومت مالیاتی اہداف کے مقررہ بینچ مارک کو ہر صورت پورا کرنا چاہتی ہے، جس کے باعث دیگر تمام ادائیگیاں ابھی تک معطل رکھی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے