English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع،نیا نوٹم جاری

القمر

اسلام آباد: بھارت کے لیےپاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی ہے ،پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں پر پاکستانی حدود میں مزید ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے، بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گے۔

بھارتی طیاروں کیلئے 23 اپریل 2025 سے پاکستان نے فضائی حدود بند کر رکھی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، فضائی پابندی 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے