English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی کی دوغلی خارجہ پالیسی کے باعث بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

القمر

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی متضاد خارجہ پالیسیوں اور مفاد پرستانہ حکمت عملی نے بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے نام نہاد عالمی تعلقات کے کھوکھلے پن کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔

خلیجی بحران کے دوران بھارت کی سفارتی ناکامی نے نریندر مودی کے ان بلند  بانگ دعووں کو غلط ثابت کر دیا ہے جس میں وہ بھارت کو ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر پیش کرتے تھے۔ یہ صورتحال بھارت کی بدلتی ترجیحات اور سیاسی ساکھ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل کی خریداری کی اجازت اور ایران سے مدد کی التجائیں مودی حکومت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہیں۔ عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں دھونس جمانے کا بھارتی بیانیہ ایک شدید بحرانی کیفیت میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری نے ایران اور دیگر دوست ممالک کی نظر میں بھارت کی حیثیت کو ایک غیر مستحکم اور نادان ساتھی کے طور پر اجاگر کیا ہے۔ اس دوغلی پالیسی کے نتیجے میں اب بھارت کا سفارتی اثر و رسوخ عملاً دم توڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

خلیجی ممالک میں مقیم 90 لاکھ بھارتی شہریوں کی موجودگی بھارت کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاہم 50 ہزار افراد کی ممکنہ وطن واپسی سے نہ صرف زرمبادلہ کا ذخیرہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ سماجی فلاحی اخراجات پر بھی دباؤ بڑھے گا۔

بھارتی عوام نے بھی اب حکومتی پروپیگنڈے اور زمینی حقائق کے درمیان فرق کو سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

مودی کی ناقص سفارتکاری پر ملک کے اندر سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی رسوائی اس کے معاشی مستقبل کے لیے بھی بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے