English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم پاکستان پر سعودی ولی عہد کی مبارکباد،خصوصی پیغام

القمر

ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے یوم پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا صدر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام ہے، جس میں یومِ پاکستان کی مبارک باد دی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی فرمانروا کی صدر مملکت کی صحت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کےلیے ترقی کی خواہش ظاہر کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان نے صدر آصف زرداری کو تہنیتی پیغام دیا اور پاکستانی عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں دیں۔

پاکستانی قوم کےلیے سعودی قیادت کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر محبت اور یکجہتی کا پیغام دیا

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے