لندن: برطانیہ میں دو ایرانی نژاد شہریوں کے خلاف غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو مدد فراہم کرنے کے شبہ میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ مقدمے میں نامزد افراد میں ایرانی شہری علی رضا فراسانی اور ایک ایرانی نژاد برطانوی شہری نعمت اللہ شہسواری شامل ہیں۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس لندن کے مطابق دونوں افراد نے خیر ملکی ایجنسی کے لیے لندن میں یہودی کمیونٹی سے منسلک افراد اور مقامات کی نگرانی کی تھی، جس پر برطانوی حکام نے آج ایرانی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ایران اور اس کے حمایت یافتہ افراد سے پیدا ہونے والے خطرات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں،مقدمے کی کارروائی برطانیہ کے قانونی نظام کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رہے گی۔
اس واقعے سے برطانیہ اور ایران کے تعلقات پر سفارتی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے جبکہ برطانوی حکام نے شہریوں کی حفاظت کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔
