ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا: کم عمر صارفین کے لاکھوں اکائونٹ بلاک

کینبرا :آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پر کم عمر صارفین کے لاکھوں اکائوننٹس بلاک کر دیے گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے ویب سائیٹ کے استعمال پر پابندی کے بعد اسنیپ چیٹ نے 4 لاکھ 15 ہزار اکائوننٹس بلاک کر دیے ہیں۔ اسنیپ چیٹ کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ دسمبر میں نافذ نئے قانون پر یہ کارروائی کی گئی ہے، تاہم کمپنی نے باخبر کیا ہے کہ کچھ کم عمر بچے عمر کی تصدیق کے نظام کو چکما دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ قانون کے مطابق اسنیپ چیٹ، میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 16 سال سے کم عمر افراد کے اکائوننٹس روکنا لازم ہے، بصورت دیگر کمپنیوں کو 4 کروڑ 95 لاکھ آسٹریلوی ڈالر تک جرمانے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیاں اب تک مجموعی طور پر 47 لاکھ کم عمر اکائوننٹس بند کر چکی ہیں، جسے حکام نے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ عمر جانچنے کی موجودہ ٹیکنالوجی میں غلطی کا امکان ہے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں