English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان رہائی فورس تشکیل دینے کی مخالفت

القمر

پشاور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد سینئر رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کےلیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کی مخالفت کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، ٹاسک فورس کی جگہ مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔

 سینئر قیادت نے مشورہ دیا کہ اس بار اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوگا۔

قیادت نے کہا کہ موجودہ حالات میں احتجاج کا راستہ اپنانا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا، ٹاسک فورس کا کام احتجاج ہی ہوگا، موجودہ وقت میں احتجاج کرنا ورکرز کےلیے ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 19 اپریل کو بانی رہائی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے