English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور ایران جنگ بندی: چین  کی پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان

القمر

بیجنگ:چین نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کو سراہتا ہے اور جنگ بندی اور امن مذاکرات کو اس وقت سب سے اہم کام قرار دیا ہے، چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی میں معاون ثابت ہوں۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ثالثی امن کے عمل کے لیے قابل قدر ہے اور اس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہونی چاہیے۔ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنا اور بحری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے، تاکہ تجارتی اور توانائی کے اہم راستے بلا رکاوٹ کام کرتے رہیں۔

چینی حکومت کی یہ حمایت پاکستان کے ثالثی کردار کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے