English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کا امریکا اور اسرائیل پر جزیرہ قبضے کی سازش کا الزام، سخت ردعمل کی دھمکی

القمر

تہران:ایران نے امریکا اور اسرائیل پر اپنے ایک جزیرے پر قبضے کی مبینہ منصوبہ بندی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں سخت اور بلا امتیاز ردعمل دیا جائے گا، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق ایران کے دشمن، ایک علاقائی ملک کی حمایت سے ایران کے ایک جزیرے پر قبضے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس علاقائی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔

قالیباف نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی تمام نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اگر ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو اس علاقائی ملک کے تمام اہم انفراسٹرکچر کو بغیر کسی پابندی کے مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آ گئی ہے،امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اٹھائیس فروری سے ایران پر فضائی حملے جاری ہیں، جن کے نتیجے میں ایک ہزار تین سو چالیس سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

ایران نے ان حملوں کے جواب میں اسرائیل سمیت خطے کے دیگر ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں اور فضائی آپریشنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے