ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی بلیک میلنگ یا دبائو کو خاطر میں لائے بغیر صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی یقینی بنائیں گے۔

پشین کے علاقے برشور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ اور عوامی محرومیوں کا خاتمہ ان کی حکومت کا بنیادی مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈہ سے مرعوب ہونے والا نہیں ہوں، حکومتی فیصلے زمینی حقائق اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کو مضبوط بنا کر انہیں عام آدمی کی خدمت کے قابل بنایا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کوئی انہیں بلیک میل نہیں کر سکتا، ان کا مقصد بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کا نیا دور شروع کرنا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں