English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا، اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کو تیار ہیں: حوثی رہنما

القمر

یمن کی حوثی تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ اسلامی فریضہ جہاد ادا کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، ہمارا موقف امریکا اور اسرائیل کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مسلم ملک کے خلاف دشمنی نہیں رکھتے، مسلم ممالک متحد ہو کر صیہونی غرور اور امریکی جبر کا مقابلہ کریں۔

عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر حالات کا تقاضہ ہوا تو ہم ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے