ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان میں شہری زندگی تباہ، دنیا اسرائیلی دھمکیوں پر خاموش نہ رہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لبنان میں شہری زندگی بری طرح متاثر اور تباہ ہو چکی ہے، دنیا اسرائیلی قیادت کی مزید تباہی اور بے دخلی کی دھمکیوں پر خاموش نہ رہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے جنوبی لبنان میں پلوں اور گھروں کی تباہی کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں کئے گئے مظالم کو بنیاد بنا کر یہ بیان دیا، اسرائیلی بیان لبنانی عوام کو غزہ میں کی گئی تباہی سے ڈرانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں پہلے ہی شہری زندگی بری طرح متاثر اور تباہ ہو چکی ہے، دنیا اسرائیلی قیادت کی مزید تباہی اور بے دخلی کی دھمکیوں پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ عالمی رہنما اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریں، اسرائیل کی غیر قانونی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں